بنگلورو،4؍مارچ (ایس او نیوز) ہندوستانی افواج کانگریس، بی جے پی سمیت کسی کی ملکیت یاجائیدادنہیں ہے ۔وہ ملک کی فوج ہے ،اپنے فوجیوں پر عدم اطمینان مناسب نہیں ہے ۔ یہ باتیں ریاستی وزیرداخلہ ایم بی پاٹل نے کہیں ۔ شہر کے ہوائی اڈہ پراخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اوردفاع کے لئے فوج ہے وہ یہ ہم سب کی فوج ہے ۔ ان کی دفاعی کارروائی پر سوالات کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے ۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی راگھویندرا ہٹنال اور پریا نکا کھر گے نے پاکستان پرکئے گئے اےئر سرجیکل اسٹرائک سے متعلق ثبوت و شواہد کامطالبہ کیا تھا۔اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایم بی پاٹل نے کہا کہ اےئر سرجیکل اسٹرائک انتہائی حساس معاملہ ہے،فوجیوں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دفاعی کارروائی کی ہے ۔ ان پر کسی کو شک کرنا نہیں چاہئے ۔ کیونکہ ہندوستانی فوج کسی کی جاگیر نہیں ہے ۔ وہ ملک کا اثاثہ ہیں ۔ ائیر سرجیکل اسٹرائک کو سیاسی طو رپراستعمال کرنا عقل مندی نہیں ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے فوجیوں سے متعلق کیا کہا ہے ، ہم سب جانتے ہیں لیکن اس معاملہ میں سیاست کرنااچھی بات نہیں ہے۔ میں یا کوئی اورائر اسٹراک پر شواہد طلب کرنا اوراس کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنا اچھی بات نہیں ، بی ایس ایڈی یورپا کو فوجیوں سے متعلق اس قسم کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی ۔ اس طرح ہماری پارٹی والوں کا شواہد طلب کرنا بھی نا مناسب ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے سرجیکل اسٹرائک کوسہارا نہ بنائیں۔الغرض اس معاملہ میں سیاست کرنا کسی بھی پارٹی کیلئے زیب نہیں دیتا اور فوجی کارروائی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرناقومی شرمندگی ہے ۔ اس موقع پرالطاف ہلوا ، بنگاریش ہیرے مٹھ ،نظیر ملا ، رجت ودیگر احباب موجود تھے۔